شاہد آفریدی اور شاہین کی اہلخانہ کے ہمراہ کراچی کی فوڈ اسٹریٹ آمد، ویڈیوز وائرل

کراچی: سابق قومی کپتان شاہد آفریدی اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اہل خانہ کے ہمراہ کراچی کی معروف فوڈ اسٹریٹ پر رات کا کھانا کھانے پہنچ گئے۔
مداحوں کی بڑی تعداد نے اپنے ہیروز کو گھیر لیا اور ان کے ساتھ سیلفیاں اور تصاویر بنوائیں۔
شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ پہلی مرتبہ کراچی میں ایسے عوامی مقام پر آئے ہیں، یہاں کے لوگ بہت اچھے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے کراچی کے کھانوں کی بھی تعریف کی اور کہا، کراچی کے لوگ مسالے دار کھانے زیادہ پسند کرتے ہیں۔
شاہد آفریدی نے بھی شاہین شاہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کراچی ہے، ان کا کہنا تھا کبھی کبھی اس طرح عوامی مقام پر آکر لوگوں کے ساتھ گھلنا ملنا چاہیے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ شاہین ویسے تو دنبہ کھاتا ہے لیکن آج ہم نے اسے کراچی کا بن کباب کھلایا ہے، پلیئرز اپنی فٹنس کا بہت خیال کرتے ہیں جو بہت اچھی بات ہے، سینٹرل کنٹریکٹس کے لیے فٹنس ٹیسٹ ہوتے ہیں جس کو پاس کرنے کے لیے کھلاڑیوں کا فٹ رہنا ضروری ہے۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ تمام سلیبریٹریز کو اس طرح عوام کے درمیان جانا چاہیے، ہم سب کی ذمے داری ہے کہ پاکستان کا مثبت تشخص دنیا کو دکھائیں۔
انہوں نے چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پاکستان ٹیم فائنل میں نظر آرہی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔