شاہین شاہ آفریدی کے گھر جلد ننھے مہمان کی آمد کا امکان
لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔
پاکستان ٹیم کے ریڈ بال فارمیٹ کے ہیڈکوچ جیسن گلیسپی کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کے گھر آئندہ چند روز میں بچے کی ولادت متوقع ہے، اس لیے وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔
ہیڈکوچ کا کہنا تھا کہ فاسٹ بولر کو بنگلادیش کے خلاف سیریز سے ڈراپ کیا جاسکتا ہے تاکہ وہ فیملی کو وقت دے سکیں۔
جیسن گلیسپی نے بتایا کہ شان مسعود ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کریں گے جب کہ بابراعظم سے لاہور میں ملاقات ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ بنگلادیش کرکٹ ٹیم اگست کے تیسرے ہفتے میں پاکستان آئے گی، سیریز 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل ہوگی، جو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 تا 25 اگست کے دوران راولپنڈی میں کھیلاجائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 30 اگست تا 3ستمبر کے دوران کراچی میں کھیلا جائے گا۔