سعودی فرمانروا شاہ سلمان طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل
ریاض: سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو طبیعت ناساز ہونے پر ریاض کے کنگ فیصل ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان کو پتے کی سوزش ہوئی۔ شاہی محل سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 84 سالہ شاہ سلمان کو طبیعت ناساز ہونے پر کنگ فیصل ہسپتال میں داخل کیا گیا۔
شاہ سلمان نے سابق فرمانروا عبداللہ بن عبدالعزیز کی جنوری 2015 میں وفات کے بعد بادشاہت کا منصب سنبھالا تھا، وہ 50 سال تک ریاض کے گورنر کی حیشیت سے بھی فرائض سرانجام دیتے رہے ہیں۔