شاہ لطیفؒ کا عرس، سندھ میں 2 اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان
کراچی: سندھ حکومت نے شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے عرس کے موقع پر2 اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
صوبائی حکومت نے شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے عرس کے موقع پر 2اکتوبر کو صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے، اس ضمن میں جاری حکم نامے کے مطابق تمام سرکاری دفاتر، خودمختار کارپوریشنز اور نیم سرکاری اداروں میں عام تعطیل ہوگی، تاہم لازمی سروس کے اداروں میں تعطیل نہیں ہوگی۔