شاہ خاور نے پی سی بی کے قائم مقام چیئرمین کا چارج سنبھال لیا

 

لاہور: پی سی بی کے الیکشن کمشنر شاہ خاور پاکستان کرکٹ بورڈ کے قائم مقام چیئرمین بن گئے۔
قائم مقام چیئرمین شاہ خاور نے قذافی اسٹیڈیم میں چارج سنبھال لیا، وہ بورڈ کے انتخابات تک اس عہدے پر ذمے داریاں سرانجام دیں گے۔
شاہ خاور نے پی سی بی میں جلد اور شفاف انتخاب کو اولین ترجیح قرار دیا ہے۔
نامزد گورننگ بورڈ رکن پی سی بی محسن نقوی فی الحال ممبر گورننگ بورڈ کے طور پر کام کریں گے۔
قائم مقام چیئرمین الیکشن کمشنر شاہ خاور اب متوقع طور پر ایک ماہ میں بورڈ کے انتخابات کرائیں گے اور بورڈ آف گورنرز کی تشکیل کا اعلان جلد کریں گے۔
ممبر گورننگ بورڈ اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی چیئرمین کا انتخاب لڑیں گے، محسن نقوی تین سال کی مدت کے لیے چئیرمین رہنے کے اہل ہوں گے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔