شفقت محمود کا تعلیمی ادارے کھلے رہنے کی خواہش کا اظہار!

اسلام آباد: شفقت محمود نے تعلیمی ادارے کھلے رہنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی صورت حال میں متعدد اقدامات کیے، کورونا وبا کی بڑھتی شرح کے پیش نظر مختلف شہروں میں 2 ہفتوں کے لیے تعلیمی ادارے بند کیے، جو مشکل فیصلہ تھا، وزارت تعلیم کی خواہش ہے تعلیمی ادارے کھلے رہیں، آن لائن تعلیم سے بچے خوش نہیں، اس میں وہ بات نہیں جیسے کلاسز میں ہوتا ہے، 24 مارچ کو دوبارہ اجلاس ہوگا جس میں جائزہ لیا جائے گا کہ تعلیمی ادارے کھولنے ہیں یا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملکی تعلیمی اداروں میں نصاب کے حوالے سے قوم تقسیم ہے، جسے ختم کرنے کے لیے حکومت نے یکساں تعلیمی نظام بنایا ہے، جسے لاگو کرنے جارہے ہیں، پنجاب، خیبر پختونخوا اور دیگر صوبوں میں یکساں نظام تعلیم لایا جائے گا، یکساں نصاب پر سندھ کے تحفظات دور کررہے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔