شادی ہالز میں تقریبات کا دورانیہ دو گھنٹے ہوگا

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ شادی ہالز میں تقریبات کا دورانیہ صرف 2 گھنٹے ہوگا۔
نجی ٹی وی کے مطابق این سی او سی نے شادی ہالز کے لیے گائیڈ لائنز جاری کردی ہیں، جن کے تحت شادی ہالز میں تقریبات کا دورانیہ صرف 2 گھنٹے اور تقریبات کا وقت رات 10 بجے تک ہوگا جب کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانوں کے ساتھ ہالز سیل کردیے جائیں گے۔
حکم نامے کے مطابق ان ڈور تقریبات کے لیے 300 سے زائد افراد کی اجازت نہیں ہوگی جب کہ آؤٹ ڈور تقریبات میں 500 افراد شرکت کرسکیں گے۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث دنیا بھر میں بڑے عوامی اجتماعات پر پابندی ہے، کیوں کہ عوامی اجتماعات کورونا وبا کے پھیلاؤ کا باعث بنتے ہیں، عوامی اجتماعات کے انعقاد سے متعلق مشاورت جاری ہے، جس کی روشنی میں فیصلے کیے جائیں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔