اپنے ملک کے عوام کے سامنے کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں، شاداب خان
قومی کرکٹر شاداب خان نے اپنی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں اپنے عوام کے سامنے کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں۔
شاداب خان نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پرجاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ’ہم اپنے مداحوں کے سامنے اپنے ملک میں اپنے ملک کے لیے کھیلنا چاہتے ہیں۔‘
We also want to play for our country in our country in front of our fans. We also want to hear the support of our fans from the stands. Fans of Pakistan cricket deserve to see their country play at their grounds. We have worked hard, we will continue to do so. #PakistanZindabad
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) September 19, 2021
اُنہوں نے کہا کہ ’ہم چاہتے ہیں کہ مداح ہماری حمایت میں بولیں، ہم اُن کی آواز سُننا چاہتے ہیں۔‘
قومی کرکٹ نے یہ بھی کہا کہ ’پاکستان کرکٹ کے شائقین اپنے ملک کو اپنے گراؤنڈز پر کھیلتے ہوئے دیکھنے کے مستحق ہیں۔‘
شاداب خان نے مزید کہا کہ ’پاکستان میں کرکٹ واپس لانے کے لیے ہم نے بہت محنت کی ہے اور ہم کرتے رہیں گے۔‘
واضح رہےکہ گزشتہ روز راولپنڈی اسٹیڈیم میں پہلا ایک روزہ میچ شروع ہونے سے کچھ دیر قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کیا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے اس اعلان کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی