انڈونیشیا میں شدید زلزلہ، سونامی وارننگ جاری

انڈونیشیا کے جزیرے فلوریس میں شدید زلزلہ آیا ہے جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے کے جھٹکے جزیرہ فلوریس کے ٹاؤن مومیر کے قریب محسوس کیئے گئے جن کی شدت 7.7 ریکارڈ کی گئی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی نے یہ بھی بتایا ہے کہ زلزلہ فلوریس کے سمندر میں 76 کلو میٹر گہرائی میں آیا ہے۔
زلزلے سے ہونے والے نقصان کی تفصیل فوری طور پر سامنے نہیں آ سکی ہے۔
پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر نے زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔
پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر کے مطابق زلزلے کے بعد سونامی کی لہریں آ سکتی ہیں، سونامی زلزلے کے مرکز سے 1 ہزار کلو میٹر کے دائرے میں ممکن ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔