مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور عائشہ سیف کے درمیان علیحدگی

لندن: مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے نواسے، مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور ان کی اہلیہ عائشہ سیف کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔
جنید صفدر نے انسٹاگرام اسٹوری میں طلاق کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے اسے ایک انتہائی نجی معاملہ قرار دیا ہے۔
جنید صفدر نے میڈیا اداروں سے درخواست کی کہ وہ اس انتہائی نجی معاملے پر ان کی پرائیویسی کا احترام کریں۔
جنید صفدر نے مزید لکھا کہ اس فیصلے سے ان دونوں کو سکون ملے گا اور وہ اس معاملے پر مزید بات نہیں کریں گے، انہوں نے عائشہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
خیال رہے کہ عائشہ سیف اور جنید صفدر 2021 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔