سینئر اداکار ساجد حسن استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے
کراچی: ٹی وی کے سینئر اداکار ساجد حسن نے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں شمولیت اختیار کرلی۔
اداکار ساجد حسن کو استحکام پاکستان پارٹی سندھ کے صدر محمود مولوی نے پارٹی پرچم والا مفلر پہنایا۔
اس موقع پر ساجد حسن کا کہنا تھا کہ ہمیں انتشار کے بجائے جوڑنے کی سیاست کرنی ہے، اب ہم سوچتے ہیں نوجوانوں اور ملک کے لیے ہمیں کچھ کرنا ہے۔
استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما محمود مولوی کا کہنا تھا کہ ساجد حسن کو آئی پی پی میں خوش آمدید کہتے ہیں، ساجد حسن شوبز اور صنعتی انڈسٹری میں الگ مقام رکھتے ہیں۔