سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا چینی سفارت خانے کا دورہ، تعزیت کا اظہار

اسلام آباد: چیف وہپ سینیٹ، سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے منگل کو اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کا دورہ کیا تاکہ کراچی میں چینی قافلے پر ہونے والے الم ناک دہشت گرد حملے کے بعد چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ سے تعزیت کرسکیں۔
ملاقات کے دوران، سینیٹر مانڈوی والا نے اس واقعے میں چینی شہریوں کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے چینی سفیر کو یقین دلایا کہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے اور اس جدوجہد میں چین کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔


سفیر جیانگ زائیڈونگ نے سینیٹر مانڈوی والا کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے لیے چین کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔
سینیٹر مانڈوی والا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دونوں ممالک کے قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا، دہشت گردی کے خلاف یہ جنگ ہمیں پوری مضبوطی کے ساتھ مل کر لڑنی ہوگی، ہم اب مزید اسے ہلکا نہیں لے سکتے۔
ملاقات کے اختتام پر، سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے سفارت خانے میں موجود تعزیتی کتاب میں ایک دلی پیغام چھوڑا، جس میں انہوں نے چین کے عوام کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔