ایس سی او سربراہی اجلاس: بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی پاکستان آمد
اسلام آباد: پاکستان میں جاری شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان، بیلاروس، قازقستان کے وزیراعظم اور بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر پاکستان پہنچ گئے۔
کرغزستان کے وزیراعظم ژاپاروف اکیل بیک ایس سی او کے سربراہانِ حکومت کے اجلاس میں شرکت کے لیے آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچے، جہاں وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک اور دیگر اعلیٰ سول و فوجی حکام نے نورخان ایئربیس پر مہمان کا ریڈکارپٹ استقبال کیا۔
استقبال کے موقع پرروایتی لباس میں ملبوس بچوں نے معزز مہمان کو گلدستے پیش کیے جب کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان خیرسگالی کے کلمات کا اظہار بھی کیا گیا۔
کرغزستان کے وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کاوفد بھی ہے، جس میں معیشت اور تجارت کے وزیر، نائب وزیر خارجہ اور ایس سی او کے لیے نائب رابطہ کاربھی شامل ہیں۔ اس موقع پر پاکستان میں کرغزستان کے سفیر اورسفارت خانے کے دیگراعلیٰ حکام بھی موجودتھے۔
دریں اثنا بیلاروس کے وزیراعظم بھی ایس سی او کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ان کا استقبال کیا۔ اسی طرح قزاقستان کے وزیراعظم بھی پہنچ گئے، وفاقی وزیر علیم خان نے ان کا استقبال کیا۔
مزید برآں بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر بھی پاکستان پہنچ گئے۔ نور خان ایئربیس پر بھارتی ایئرفورس کے طیارے نے لینڈ کیا۔