خیبرپختونخوا،31مئی سے اسکول کھولنے کا فیصلہ

خیبرپختونخواحکومت نے مزید 5 اضلاع میں 31 مئی سے اسکول کھولنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تعلیمی اداروں کو سختی سے کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ترجمان خیبرپختونخوا حکومت کامران بنگش کا کہنا تھا کہ جہاں کورونا شرح 5 فیصد یا زیادہ ہے وہاں تعلیمی ادارے بند رہیں گے جبکہ تمام اعلیٰ تعلیمی ادارے 7 جون تک تاحکم ثانی بند رہیں گے

۔یاد رہے محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا نے اعلیٰ تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے اعلامیہ جاری کیا تھا ، جس میں کہا تھا کہ7 جون سے تاحکم ثانی پشاور، مردان، چارسدہ، صوابی، کوزدیر اور برہ دیر میں اعلیٰ تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
دوسری جانب تازہ اطلاع کے مطابق خیبرپختونخو احکومت نے اب مزید 5 اضلاع میں اسکول کھولنے کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ تفصِلات کے مطابق بنوں، چارسدہ ،ہری پور، نوشہرہ اورصوابی میں31 مئی سے اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔