ممتاز عالم دین مولانا سید عون محمد نقوی انتقال کرگئے

معروف عالم دین مولانا سید عون محمد نقوی انتقال کرگئے۔ علامہ عون محمد نقوی کو ان کے نرم مزاج کی باعث تمام مکاتب فکر کے ماننے والوں میں یکساں مقبولیت حاصل تھی۔ وہ جعفریہ الائنس کی سپریم کونسل کے رکن بھی تھے۔
قریبی افراد کے مطابق علامہ عون محمد نقوی کی طبعیت خراب ہونے پر دو ہفتے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

علامہ عون محمد نقوی کی نماز جنازہ کل سہ پہر تین بجے امام بارگاہ شاہ کربلا ٹرسٹ اولڈ رضویہ سوسائٹی کراچی میں ادا کی جائے گی۔ ان کی تدفین وادی حسین قبرستان میں ہوگی۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے علامہ عون محمد نقوی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک میں بین المذاہب اور بین المسالک ہم آہنگی کے سلسلے میں علامہ عون محمد نقوی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی علامہ عون محمد نقوی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے علامہ کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔
علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ رضی جعفر نقوی، علامہ ناظر عباس تقویٰ، علامہ باقر حسین زیدی، شبر رضی حیدر اور دیگر مذہبی اسکالرز نے علامہ عون محمد نقوی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیاہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔