سعودی عرب میں یکم اگست سے کورونا ویکسین لازمی لگوانے کی پابندی کا اطلاق
سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ویکسین کی شرط پر عمل در آمد یکم اگست سے ہوگا، کسی بھی تجارتی، ثقافتی، تفریحی یا کھیل کے علاوہ سماجی تقریبات میں شرکت کے لیے ویکسین کی شرط لاگو ہے۔
سعودی عرب میں یکم اگست سے کورونا ویکسین لازمی لگوانے کی پابندی کا اطلاق ہونے جارہا ہے۔وزارت نے بتایا کہ سرکاری محکمے یا نجی ادارے سمیت پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے بھی ویکسینیشن لازمی ہوگی۔سعودی حکام نے ہدایت کی ہے کہ وہ شہری جنہوں نے ویکسین لگوالی ہے انہیں ثبوت کے طور پر توکلنا ایپ پر اپنا اسٹیٹس دکھانا ہوگا، کورونا سے بچنے کے لیے ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔
تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ویکسین کی شرط پر عمل در آمد یکم اگست سے ہوگا، کسی بھی تجارتی، ثقافتی، تفریحی یا کھیل کے علاوہ سماجی تقریبات میں شرکت کے لیے ویکسین کی شرط لاگو ہے۔