حج 2025 کیلئے سعودی حکومت کا لازمی شرط کا اعلان

ریاض: سعودی حکومت نے حج 2025 کے زائرین کے لیے میننجائٹس ویکسین لازمی قرار دے دی۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کے اعلان کے مطابق حج میں تمام شہریوں اور غیر ملکیوں کو میننجائٹس ویکسین لگوانا ہوگی، ویکسی نیشن کے بغیر کسی کو بھی حج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
سعودی وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ بغیر ویکسی نیشن حج پیکیجز اور رجسٹریشن ممکن نہیں ہوگی۔
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ دوران حج متعدی بیماریوں کا پھیلاؤ روکنا وقت کی ضرورت بن گیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔