واشنگٹن کے ساتھ روابط مزید بہتر بنانا چاہتے ہیں، سعودی وزیر خارجہ
واشنگٹن : سعودی عرب اور امریکا اسٹریٹیجک مذاکرات کے دوران شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ واشنگٹن کے ساتھ تجارتی اور دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق خلیجی ریاست اور امریکی اتحادی سودی عرب اور امریکا کے مابین امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں اسٹریٹیجک مذاکرات ہوئے، جس میں دونوں ممالک کے وزراء خارجہ نے شرکت کی۔
سعودی اور امریکی وزراء خارجہ کے درمیان مذاکرات کے دوران شراکت کا جائزہ لیا گیا اور مشترکا مفاد کے امور پر غور بھی کیا گیا۔
اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ واشنگٹن سے روابط مزید بہتر بنانا چاہتے ہیں اور تجارتی اور دفاعی تعلقات کو بھی مستحکم کریں گے۔
سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران خطے کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ خطے اور سعودی عرب کی سلامتی کےلیے خطرہ ہے۔
دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ سعودی عرب خطے میں ایک مستحکم قوت رہی ہے، اسی لیے اپیل کرتے ہیں کہ فلسطین اور اسرائیل کے ساتھ مذاکرات میں شامل ہو۔