ممتا کے ہاتھوں مجبور صنم ماروی عدالت کے باہر روپڑیں!

لاہور: معروف گلوکارہ صنم ماروی بچوں کی یاد میں روپڑیں۔ وہ بچوں کی حوالگی کے لیے عدالت کے باہر روتی رہیں۔
اطلاعات کے مطابق گلوکارہ نے بچوں کی حوالگی کے لیے گارڈین کورٹ سے رجوع کررکھا ہے، اسی سلسلے میں وہ عدالت میں پیش ہوئیں، لیکن ان کے سابق شوہر بچوں کے ہمراہ پیش نہ ہوئے۔
سابق شوہر کی جانب سے نہ لانے پر صنم ماروی بچوں کے دیدار کے لیے کمرہ عدالت کے باہر روتی رہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ بچوں کے بغیر راتوں کو نیند نہیں آتی، ایک ماں بچوں کے بغیر کیسے رہتی ہے، کوئی اور اندازہ نہیں کرسکتا۔
انہوں نے کہا کہ 6 ماہ سے سابق شوہر نے زبردستی بچوں کو اپنے پاس رکھا ہوا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔