کب تک مکمل تندرست ہوسکوں گا، کچھ پتا نہیں: صائم ایوب

لندن: گزشتہ دنوں دورہ جنوبی افریقا میں زخمی ہونے والے اوپنر بلے باز صائم ایوب نے کہا ہے کہ مجھے نہیں پتا کہ کب تک بالکل تندرست ہوسکوں گا۔

اس وقت صائم ایوب لندن میں زیر علاج ہیں، وہاں نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صائم ایوب کا کہنا تھا کہ اپنی طرف سے پوری کوشش کروں گا اور ڈاکٹرز بھی پوری کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں پتا کہ کب تک بالکل تندرست ہوسکوں گا۔

ان سے سوال کیا گیا کہ دو سنچریوں کے بعد پوری ٹیم کو آپ سے بڑی امیدیں ہیں؟ اس پر انہوں نے کہا کہ صرف ایک کھلاڑی اہم نہیں ہوتا، جیت کیلئے پوری ٹیم مل کر کھیلتی ہے۔

قومی کرکٹر نے اپیل کی کہ قوم میری جلد مکمل صحت یابی کیلئے دعا کرے۔

دھیان رہے کہ گزشتہ دنوں صائم ایوب جنوبی افریقا کیخلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے اور ابتدائی رپورٹس میں ان کے ٹخنے میں فریکچر آیا ہے۔

صائم ایوب ان دنوں لندن میں زیر علاج ہیں۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔