حریم شاہ سے شادی سے متعلق خبروں پر سعید غنی کی دلچسپ وضاحت
کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے ٹک ٹاکر حریم شاہ سے شادی سے متعلق خبروں پر دلچسپ انداز میں وضاحت کی ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ میں نہ محترمہ کو جانتا ہوں نہ کبھی ملا ہوں اور نہ ہی کبھی میں نے انہیں دیکھا ہے، الحمدللہ میں اپنی واحد بیوی اور بچوں کے ساتھ خوش گوار زندگی گزار رہا ہوں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ براہ مہربانی بغیر تصدیق اس طرح کی خبریں پھیلانے سے گریز کریں، اگر محترمہ نے واقعی شادی کرلی ہے تو میں مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
میں نہ محترمہ کو جانتا ہوں نہ کبھی ملا ہوں اور نہ ہی کبھی میں نے انہیں دیکھا ہے
الحمداللہ میں اپنی واحد بیوی اور بچوں کیساتھ خوشگوار زندگی گذار رہا ہوں۔
براہ مہربانی بغیر تصدیق کہ اس طرح کی خبریں پھیلانے سے گریز کریں۔ اگر محترمہ نے واقعی شادی کرلی ہے تو میں مبارکباد پیش کرتا ہوں https://t.co/FOmum4SLST— Senator Saeed Ghani (@SaeedGhani1) June 29, 2021
دھیان رہے کہ گزشتہ روز معروف ٹک ٹاکر حریم کی پی پی کے رکن اسمبلی سے شادی کی خبر نے کھلبلی مچادی تھی۔
گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران جب حریم کی شادی سے متعلق وزیر تعلیم سندھ سے سوال کیا گیا تو وہ سوال سنتے ہی مسکرادیے اور اپنے دونوں ہاتھ اٹھاکر دکھاتے ہوئے کہا کہ یہ میری گھڑی دیکھ لیں۔