جن گھروں کے فیصلے مرد کریں، وہ بہت کامیاب ہوتے ہیں، صبا فیصل

کراچی: ٹی وی کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے مردوں کے فیصلوں کو کامیاب گھر کی ضمانت قرار دے دیا۔
اداکارہ صبا فیصل نے اداکار احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے زندگی اور شوبز سے متعلق مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
صبا فیصل نے میاں بیوی کے تعلق پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جب میری شادی ہوئی تو میری امی نے مجھے بہت اچھی بات کہی تھی، میری امی نے کہا کہ اپنے شوہر سے ایک قدم پیچھے رکھنا تاکہ جب تم مدد کے لیے اپنا سر اٹھا کر دیکھو گی تو تمہیں اپنے شوہر کا چہرہ نظر آئے، نہ کہ کھلا آسمان ہو۔
انہوں نے کہا کہ ایک حد تک تو میاں بیوی برابر ہیں لیکن اللہ تعالیٰ نے شوہر کو ایک مقام دیا ہے، وہ گھر بہت کامیاب رہتے ہیں جہاں آخری فیصلہ مردوں کا ہوتا ہے، عورت کبھی بھی مستقل مزاجی سے فیصلہ نہیں کرتی اور عورت جذباتی ہوتی ہے۔
صبا فیصل نے مزید کہا، بیویوں کو چاہیے کہ وہ اپنے شوہروں کو وہ مقام، درجہ اور عزت دیں جس کے وہ مستحق ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔