سال نو کے پہلے ٹریفک حادثے میں ایک شہری جاں بحق!

کراچی: سال نو کے پہلے ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، بن قاسم کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا، متوفی کی شناخت 31 سالہ عدیل احمد کے نام سے کی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی پیدل جاتے ہوئے تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے جاں بحق ہوا، دریں اثنا سال 2020 کے آخری ٹریفک حادثے میں شیر شاہ گلبائی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی شناخت 35 سالہ محمد طاہر، 45 سالہ اللہ رکھا اور 23 سالہ ناصر کے نام سے ہوئی جب کہ زخمی ہونے والے طاہر کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔