پاکستان نژاد برطانوی اداکار رز احمد کا نیا اعزاز، آسکر کے ریڈ کارپٹ کی انوکھی داستان
ماضی میں زلف و رخسار اور گل و بلبل کی داستانیں زباں زدِ خاص و عام تھیں، لیکن اب یہ تمام باتیں متروک ہوچکی ہیں۔ یہ بات اگرچہ درست ہے کہ موجودہ دور میں زلفوں کی باتیں کلاسک لگتی ہیں اور اب شاذ ہی یہ لفظ سننے میں آتا ہے لیکن گزشتہ روز آسکر ایوارڈ کے ریڈ کارپٹ پر پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رز احمد نے اپنی شریک زندگی فاطمہ فرحین مرزا کی زلفیں کیا سنواریں، موقع پر موجود افراد سے لے کر دنیا بھر میں رز احمد کے اپنی بیگم کی زلفیں سنوارنے کا چرچا ہو رہا ہے۔
رز احمد اکیڈمی ایوارد کا 93واں ایوارڈ تو حاصل نہ کرسکے تاہم انہوں نے فاطمہ فرحین مرزا کی زلفیں سنوار کر دنیا بھر کے میڈیا اور سوشل میڈیا پر پسندیدگی کے باعث بہترین شوہر کا اعزاز ضرور حاصل کرلیا ہے۔ رز احمد کو ان کی فلم ’ساؤنڈ آف میٹل‘میں بہترین اداکاری پر اکیڈمی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔
بین الاقوامی شہرت یافتہ ورائٹی میگزین نے لکھا کہ رز احمد نے اپنی بیوی فاطمہ فرحین مرزا کے بال سنوارنے کے لیے آسکرز کے ریڈ کارپٹ کو کچھ دیر کے لیے روک دیا
Riz Ahmed pauses the #Oscars red carpet to fix his wife Fatima Farheen Mirza's hair: "I'm the official groomer" https://t.co/QrBqZ8y6n1 pic.twitter.com/YAGv6ut7Eu
— Variety (@Variety) April 25, 2021
دی سن، ڈیلی میل اور دیگر برطانوی اخبارات نے رز احمد اور ان کی بیوی سے متعلق مضامین شائع کیے ہیں۔ روزنامہ انڈیپینڈنٹ نے لکھا کہ ’رز احمد نے آسکرز کے ریڈ کارپٹ پر اپنی شریک فاطمہ فرحین مرزا کے بال سنوارے۔
اینٹرٹینمنٹ ٹو نائٹ نے لکھا کہ رز احمد کے آسکرز ریڈ کارپٹ کے موقع پر اپنی شریک حیات فاطمہ فرحین مرزا کے بال سنوارنے کے لیے رکنا ہی واحد ایوارڈ تھا جو ہمیں چاہیے تھا۔
Riz Ahmed pausing the #Oscars red carpet to fix his wife Fatima Farheen Mirza's hair is the only award we needed. ? pic.twitter.com/TfSIAi2dg2
— Entertainment Tonight (@etnow) April 26, 2021
ٹویٹر کی ایک صارف نینسی وینگ یوان نے بھی اپنی پوسٹ میں لکھا، ’میں چاہتی ہوں کہ کوئی میری طرف بھی اس طرح دیکھے جیسے بہترین اداکار کے لیے نامزد رز احمد اپنی بیوی فاطمہ فرحین مرزا کی طرف دیکھتے ہیں۔‘
I need someone to look at me like Best Actor nominee Riz Ahmed looks at his wife Fatima Farheen Mirza! #Oscars pic.twitter.com/DjY9T8Oz9h
— Nancy Wang Yuen 王嵐芝 (@nancywyuen) April 25, 2021
اس سالبہترین اداکار کا آسکرایوارڈ اینتھونی ہوپکنز لے اڑے لیکن رز احمد نے اس طرح تاریخ ضرور رقم کی کہ وہ بہترین اداکار کے ایوارڈ کے لیے نامزد پہلے مسلم اداکار تھے۔ پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رز احمد کا تعلق پاکستان سے ہے۔
رز احمد کی اہلیہ فاطمہ فرحین مرزا ایک بیسٹ سیلنگ امریکی ناول نگار ہیں جن کا 2018 میں شائع ہونے والا پہلا ناول ’اے پلیس فار اس‘ نیو یارک ٹائمز کی بیسٹ سیلنگ لسٹ میں آ گیا تھا۔