شہباز کو بیرون ملک جانے سے روکنے والے افسروں کے لیے انعام!

لاہور: شہباز شریف کو لاہور ایئرپورٹ پر بیرون ملک کے لیے سفر کی اجازت نہ دینے والے انسپکٹر اور سب انسپکٹر کو کیش انعام کے ساتھ تعریفی سند بھی جاری کردی گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف بیرون ملک روانہ ہونا چاہتے تھے۔ انسپکٹر رضیہ اور سب انسپکٹر اعجاز احمد نے بغیر کسی دبائو کے شہباز شریف کو سفر کرنے سے روکا تھا ۔ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب زون ون ڈاکٹر رضوان نے تعریفی سرٹیفکیٹ اور دس ہزار روپے کا انعام جاری کیا۔ شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ میں شامل ہونے پر انہیں سفر کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔