نیو ائیر نائٹ پر تیز رفتاری اور ون ویلنگ پر پابندی
لاہور میں نئے سال کا جشن مناتے ہوئے ون ویلنگ، تیز رفتاری اور موٹرسائیکل پر کرتب دکھانا مہنگا پڑے گا۔
نیو ائر نائٹ پر ون ویلنگ، تیز رفتاری اور موٹرسائیکل پر کرتب دکھانے والوں کےخلاف چالان کے بجائے حوالات میں بند کرنے کا حکم دے دیا گیا۔
بغیر سائلنسر موٹرسائیکلوں اور رکشوں کو بھی بند کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ سی ٹی او لاہور کے مطابق بغیر نمبر پلیٹ، اپلائیڈ فار وہیکلز کو بھی بند کر دیا جائے گا۔
مال روڈ، جیل روڈ، فیروز پور روڈ، کینال روڈ، جی ٹی روڈ پر موٹر سائیکلسٹ دستے تعینات ہوں گے۔ مین بلیوارڈ گلبرگ اور علامہ اقبال روڈ پر بھی اضافی نفری تعینات ہو گی۔
سی ٹی او منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ کم عمر ڈرائیورز کی موٹرسائیکل بند کر دی جائے گی۔ والدین کی طرف سے ضمانتی مچلکے وصول کرنے کے بعد موٹر سائیکل، رکشہ، گاڑی کو چھوڑا جائے گا۔