دیدار کی تنقید پر ریشم کا شدید ردعمل، کھری کھری سنا ڈالیں

لاہور: سینئر اداکارہ ریشم نے اداکارہ دیدار کی جانب سے کی جانے والی تنقید پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ دیدار نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں اداکارہ ریشم پر منفی اور لوگوں کی زندگیاں خراب کرنے کا الزام لگایا تھا۔
اب اداکارہ ریشم نے بھی ایک انٹرویو میں دیدار کا نام لیے بغیر انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کھری کھری سناڈالیں۔
میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ ریشم سے لوگ کیوں جلتے ہیں؟ حال ہی میں آپ کے بارے میں کہا گیا کہ آپ زندگیاں خراب کرتی ہیں اور بہت منفی ہیں۔
ریشم نے اس کے جواب میں کہا کہ ان کو میرے لنگر سے مسئلہ ہے، جب ہم ایسا نہیں کررہے تو یہ کیوں کررہی ہے۔
اداکارہ ریشم نے مزید کہا کہ جو لوگ مجھے بول رہے تھے کہ یہ اسی لنگر میں نہ گرجائیں، اس کی بھی اپنی کوئی پہچان نہیں ہے، 30 سال میں اس کی کوئی پہچان نہیں ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔