ٹی وی، اسٹیج اور فلموں کے نامور اداکار عابد کاشمیری انتقال کرگئے

لاہور: سینئر اداکار عابد کاشمیری 74 سال کی عمر میں مختصر بیماری کے بعد انتقال کرگئے۔
مرحوم کے انتقال کی اطلاع دیتے ہوئے ان کی بیٹی نے بتایا کہ عابد کشمیری کچھ عرصہ سے بیمار تھے۔ مرحوم نے پسماندگان میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔
عابد کاشمیری 4 مئی 1950 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے سیکڑوں ٹی وی ڈراموں، اسٹیج اور فلموں میں کام کیا ہے۔ اپنی بے ساختہ مزاحیہ اداکاری کے باعث وہ شائقین کے دلوں پر راج کرتے تھے۔
1988 میں انہیں فلم بازار حسن میں بہترین مزاحیہ اداکار پر نگار ایوارڈ عطا کیا گیا تھا۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔