حج 2026 کیلئے رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا

کراچی: حکومت پاکستان کی جانب سے حج 2026 کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق عازمین حج کی رجسٹریشن 9 جولائی تک جاری رہے گی اور حج رجسٹریشن کے لیے کوئی فیس ادا نہیں کرنی ہوگی۔
وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ حج 2026 کے لیے قبل ازوقت سرکاری اور نجی دونوں اسکیموں کیلئے عازمین حج کی رجسٹریشن کرانا لازمی ہے، اس کے علاوہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے بھی رجسٹریشن کرانا لازمی ہے۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق رجسٹریشن کروانے والے درخواست گزار ہی حج 2026 کے اہل تصور ہوں گے، حج رجسٹریشن ملک بھر میں منظور شدہ 15 بینکوں سے کرائی جاسکتی ہے، حج رجسٹریشن کے بعد عازمین سرکاری یا نجی حج اسکیم منتخب کرسکیں گے۔
وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ رواں برس پرائیویٹ اسکیم سے رہ جانے والے عازمین کے لیے بھی رجسٹریشن لازمی ہوگی، حج 2026 کے اخراجات اور دیگر شرائط و ضوابط حج پالیسی کے مطابق الگ سے جاری کیے جائیں گے۔
وزارت نے مزید بتایا کہ حج رجسٹریشن سعودی عرب کی ہدایت پر کی جا رہی ہے، حج رجسٹریشن کے اعداد و شمار سے سعودی حکومت کو آگاہ کیا جائے گا، رجسٹریشن کی بنیاد پر حکومت سعودی عرب حج کوٹا مقرر کرے گی۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔