ٹرمپ کی تنقید رائیگاں، مسلمان خواتین دوبارہ سرخرو
واشنگٹن: مسلمان خواتین الہان عمر اور راشدہ طلیب دوسری مرتبہ بھی کانگریس کی رکن منتخب ہوگئیں۔
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے الہان عمر اور راشدہ طلیب کو صدارتی انتخابات سے قبل نسلی اور مذہبی منافرت کا سامنا کرنا پڑا۔
ٹرمپ کی تنقید کے باوجود سیاہ فام مسلمان ڈیموکریٹ رکن الہان عمر اور راشدہ طلیب نے صدارتی انتخابات میں اپنی اپنی نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی۔
الہان عمر نے ریاست منی سوٹا جب کہ راشدہ طلیب نے ریاست مشی گن سے کامیابی حاصل کی اور دوسری بار امریکی کانگریس کی رکن منتخب ہوگئیں۔
راشدہ طلیب اور الہان عمر نے پہلی مسلمان اراکین کانگریس منتخب ہوکر تاریخ رقم کی تھی۔
خیال رہے کہ امریکا میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے اور دونوں صدارتی امیدواروں کی جانب سے کامیابی کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔