راشد نسیم نے بھارتی ماسٹر پربھاکر کا عالمی ریکارڈ پاش پاش کردیا!

کراچی: راشد نسیم نے بھارت کے مارشل آرٹ ماسٹر پربھاکر ریڈی کا ریکارڈ توڑ دیا، جس کے بعد راشد نسیم کے عالمی ریکارڈز کی تعداد 56 ہوگئی۔
کراچی سے تعلق رکھنے والے نوجوان راشد نسیم کے عالمی ریکارڈ بنانے کا سلسلہ تھم نہیں سکا، راشد نسیم نے بھارت کے پربھاکرریڈی کے 3 منٹ میں 5 کلو وزن باندھ کر 106 مرتبہ گھٹنے مارنے کے ریکارڈ کو توڑ دیا۔ انہوں نے 152 مرتبہ گھٹنے کے وار ٹارگٹ پر مارکر نیا ریکارڈ قائم کیا، گنیزبک آف ریکارڈز کی انتظامیہ نے ای میل کے ذریعے تصدیق کرکے ریکارڈ کی تفصیل ویب سائٹ پر جاری کردی۔
واضح رہے کہ کورونا کی وبا کے باوجود رواں سال کے دوران اب تک راشد نسیم 10 سے زائد ریکارڈ گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج کرواچکے ہیں، بھارت کے 15 سے زائد ریکارڈز توڑنے کے ساتھ 50 سے زیادہ عالمی ریکارڈز بنانے والے راشد نسیم اپنی کاوشوں پر سرکاری طور پر حکومتی اعزاز کے خواہاں ہیں، راشد نسیم کے تسلیم شدہ عالمی انفرادی ریکارڈز کی تعداد 56 ہوگئی ہے جب کہ ان کی اکیڈمی میں بنائے جانے والے عالمی ریکارڈز کی تعداد 70 تک جاپہنچی۔ محمد راشد نسیم کا اگلا ہدف عالمی ریکارڈز کی سنچری بنانا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔