راج ناتھ کے سر پر چاند ستارے کے چرچے!

نئی دہلی: بھارت کی پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران اُس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہوئی جب وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی تقریر کے دوران ان کے سر پر چاند تارہ نمودار ہوگیا۔
بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے کہ اس دوران ان کے سر پر پڑنے والی روشنی سے ہو بہو چاند ستارے جیسا عکس دکھائی دینے لگا۔
بھارتی میڈیا بھی وزیر دفاع کی تقریر براہ راست دکھا رہا تھا، جس میں وہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر چین کے ساتھ ہونے والی سرحدی کشیدگی پر پالیسی بیان جاری دے رہے تھے۔
بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے ہندو انتہا پسند وزیر دفاع کے سر پر چاند ستارہ بننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔