کراچی میں تیز بارش: کرنٹ لگنے کے واقعات میں بچے سمیت 3 افراد جاں بحق

کراچی میں تیز بارش کے باعث سڑکیں زیر آب آگئیں، بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا اور تین افراد کرنٹ لگنے سے جان سے گئے۔
تفصیلات کے مطابق آج شہر کے مختلف علاقوں میں تیز بارش ہوئی، کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات میں بچے سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق گلشن حدید فیز 2 میں کرنٹ لگنے سے ایک بچہ جاں بحق ہوا جب کہ لانڈھی قذافی ٹاؤن میں کرنٹ لگنے سے 22 سالہ نوجوان اور گارڈن فوارہ چوک کے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔