کراچی میں پیر کو بارش کی پیش گوئی
کراچی: شہر قائد میں ایک بار پھر بادلوں کے برسنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ایک بار پھر بادل برس سکتے ہیں، مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ 5 اپریل کو ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہوسکتا ہے۔
محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ سندھ میں مغربی ہواؤں کے اثرات 6 اپریل کو بارش کی صورت میں نظر آسکتے ہیں جب کہ کراچی میں بھی 6 اپریل کو بارش ہوسکتی ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق سسٹم سے کراچی میں ہلکی سے معتدل شدت کی بارش کا امکان ہے۔