وزیراعظم کی زیر صدارت کوئٹہ میں امن و امان سے متعلق اہم اجلاس

کوئٹہ: وزیراعظم عمران خان کوئٹہ پہنچ چکے ہیں، جہاں اُن کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاوٴس میں امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید، صوبائی وزرا، آئی جی پولیس، آئی جی ایف سی اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
وزیراعظم سے وزیراعلیٰ بلوچستان نے علیحدہ ملاقات کی اور سانحہ مچھ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم دھرنا متاثرین سے ملاقات کریں گے، انہیں سانحے کے قاتلوں کو پکڑنے کی حکومتی کوششوں سے آگاہ کریں گے اور متاثرین کے لیے مالی پیکیج کا بھی اعلان کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاقی وزرا علی زیدی، زلفی بخاری، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری، بلوچستان کے وزیراعظم جام کمال خان پر مشتمل وفد نے ہزارہ برادری سے ملاقات کی اور دھرنا ختم کرنے کےلیے کامیاب مذاکرات کیے تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔