کوئٹہ، سریاب روڈ پر واقع ہوٹل کے قریب دھماکا، 4 افراد زخمی!

کوئٹہ: سریاب روڈ پر واقع ہوٹل کے قریب دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوگئے، فائر بریگیڈ سمیت ریسکیو اداروں‌ کے اہلکاروں ‌نے امدادی سرگرمیاں‌ شروع کردیں.
اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جارہا ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔
دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر موجود موٹر سائیکلوں کو آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے آگ بُجھانے کی کارروائی شروع کردی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔