قرنطینہ کی زندگی بہت مشکل ہے، وسیم اکرم نے وڈیواپ لوڈ کردی
سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ قرنطینہ کی زندگی بہت مشکل ہے اہلیہ شنیرا نے بہت حوصلہ بڑھایا، یہ دن کافی مشکل ہیں۔
سابق کپتان وسیم اکرم کی مونچھوں کے ساتھ ویڈیوسامنے آگئی، وسیم اکرم گیارہ ماہ کے وقفے کے بعد اپنی اہلیہ اوربیٹی کوملنے کے لیے آسٹریلیا کے شہرمیلبورن میں موجود ہیں، سابق کپتان کو گھر والوں کے ساتھ ملاقات سے پہلے کوویڈ پروٹوکول کے مطابق چودہ دن قرنطینیہ میں گزارنے ہیں۔
قرنطینہ لائف کے حوالے سے وسیم اکرم نے مونچھوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ قرنطینہ اسٹائل ہے، آٹھ دن کمرے میں بند رہتے ہوئے ہوگئے ہیں، ایکسرسائز کے لیے خود کو متحرک کرنا بڑا مشکل ہوتا ہے، آپ بھی مجھے موٹیویٹ کریں، اب بائیسکل بھی لے لی ہے، پنتالیس منٹ بائیسکل چلانے سمیت مختلف جسمانی مشقیں کرتا ہوں۔
وسیم اکرم نے کہا کہ طبی عملہ بھی خیال رکھ رہا ہے۔ ذہنی صحت کے بارے میں بھی پوچھتے ہیں، شروع کے دو دن بہت ڈاؤن تھا، لیکن اب یہ سب کچھ معمول بن چکا، شنیرا نے مجھے بہت متحرک اور سپورٹ کیا، اس میں کوئی شک نہیں کہ قرنطینہ پریڈ بہت مشکل ہے لیکن میرے نزدیک اس کے لیے کوئی بہانہ نہیں ہونا چاہیے.