زیارت ریذیڈنسی میں قائداعظم کا قدآور مجسمہ نصب

زیارت: ملک کے ممتاز مجسمہ ساز، فنکار اور فوٹو گرافر فقیرو سولنکی نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا ایک قدآور مجسمہ تیار کیا ہے، جسے قائداعظم کی زیارت ریذیڈنسی میں نصب کیا گیاہے۔ فائبر گلاس میں مکمل اور باوقار مجسمہ 5 × 20 × 7 فٹ سائز کا ہے۔
فقیرو سولنکی زیارت ریذیڈنسی کے ایک اور داخلی مقام کے لیے بانی پاکستان کا پتھر کا مجسمہ بھی تیار کررہے ہیں۔
فقیرو نے اپنے شاندار شاہکار کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے۔

Here's What You Need To Know About Fakeero Solanki - FHM Pakistan
انہیں حکومت پاکستان کی طرف سے متعدد ایوارڈ مل چکے ہیں۔ انہیں تمغہ امتیاز بھی عطا کیا گیا تھا۔
فقیرو سولنکی کو پاکستان اور دنیا کی مشہور شخصیات کے300 کے قریب مجسمے تیار کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔