قانون کو مطلوب عوام کو گمراہ کرنے کی مذموم کوشش کررہے ہیں، شبلی
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ اپنے سیاسی مفاد کی خاطر بعض سیاسی جماعتیں عوام کو قومی اداروں کے خلاف بھڑکانے کی غلطی کررہی ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ اپنے سیاسی مفاد کی خاطر بعض سیاسی جماعتیں عوام کو قومی اداروں کے خلاف بھڑکانے کی غلطی کررہی ہیں، قانون کو مطلوب عوام کو گمراہ کرنے کی مذموم کوشش کررہے ہیں۔ جو کسی بھی ملک کی بقا اور سلامتی کی بنیاد کی حیثیت رکھتے ہیں۔
شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان نے ان کے آگے نہ پہلے سر جھکایا نہ اب سر جھکائے گا۔