پی ٹی آئی نے انتخابات میں تشدد اور دھاندلی کا سہارا لیا، بلاول بھٹو
اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آزاد کشمیر کےانتخابات میں تشدد اور دھاندلی کا سہارا لیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر الیکشن سے متعلق سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے خلاف کارروائی میں ناکام رہا ہے۔
PTIنے #AJKElections2021 میں تشدداوردھاندلی کا سہارالیا،ECPانتخابی قواعدکی خلاف ورزیوں پر PTIکے خلاف کارروائی میں ناکام رہا،اس کے باوجود پہلےسے3 نشستیں زیادہ لےکرAJKمیں پی پی پی11نشستوں کےساتھ اپوزیشن کی سب سےبڑی جماعت کےطورپرسامنےآئی ہے،مجھے بہترین جدوجہدکرنےوالی PPPAJK پر فخر ہے https://t.co/G8ELXeQvuu
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) July 26, 2021
بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی 11 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے، بہترین جدوجہد کرنے والی پاکستان پیپلزپارٹی آزاد جموں و کشمیر پر فخر ہے۔
واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا ہے، غیر سرکاری اورغیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے 25 نشستیں جیت لیں اور تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئی