پی ٹی آئی کراچی کے بلدیاتی مسائل حل کرے گی، حسام سگرام

حسام سگرام

پی ٹی آئی کراچی کے نوجوان رہنما اور مقامی عہدیدار حسام سگرام نے کہا ہے کہ کراچی بلدیاتی انتخابات قریب آتے ہی کچھ شر پسند عناصر پاکستان تحریک انصاف کےرہنماؤں، زمیداران اور کارکنان پر بزدلانہ حملے کرنے پر اتر آۓ ہیں اور بے بنیاد جھوٹے پروپیگنڈا کرنے کی ناکام سازشیں کررہے ہیں۔

اس طرح کے ہتکنڈوں سے ہمیں روک نہیں سکتے۔ عمران خان کا ہر سپاہی نڈر ، بےباک اور بہادر ہے۔ ان کو پتہ ہے کے عمران خان کے سچے سپاہی بلدیاتی انتخابات جیت کر گلی ، محلہ اور یونین کونسل کی سطح پر پھرپور کام کرینگے اور شہرِ کراچی کے جو بلدیاتی مسائل ہیں انکو حل کرینگے۔

پاکستان تحریک انصاف نے ہمیشہ کراچی میں امن کی سیاست کی ہے۔ الحمداللّہ شہرِ کراچی کی عوام کو پاکستان تحریک انصاف پر پورا پھروسہ اور اعتماد ہے۔ انشاءاللّہ میئر کراچی پاکستان تحریک انصاف سے ہوگا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔