اڈیالہ جیل کے باہر سے زیر حراست پی ٹی آئی رہنماؤں کو کچھ دیر بعد چھوڑ دیا گیا

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل آنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کو پولیس نے حراست میں لینے کے کچھ دیر بعد چھوڑ دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے اڈیالہ جیل کے باہر سے پی ٹی آئی رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، شبلی فراز، اسد قیصر کو حراست میں لیا تھا۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کو پولیس نے حراست میں لے کر اڈیالہ چوکی منتقل کیا تھا۔
تاہم کچھ دیر حراست میں رکھنے کے بعد پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو چھوڑ دیا۔
اس کے علاوہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد بچھر، سنی اتحاد کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کو بھی پنجاب پولیس نے حراست میں لیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔