پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی جیل میں طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی جیل میں طبیعت ناساز ہوگئی، انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید شاہ محمود قریشی کی طبیعت خراب ہوگئی، جس پر انہیں جیل سے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل حکام نے شاہ محمود قریشی کو فوری اسپتال منتقل کرنے کی اجازت دی، جس پر انہیں پمز اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پمز اسپتال میں شاہ محمود قریشی کے ضروری ٹیسٹ کیے جائیں گے، جن کو دیکھتے ہوئے انہیں اسپتال میں مزید رکھنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
دھیان رہے کہ سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر خصوصی عدالت فرد جرم عائد کرچکی ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔