پی ٹی آئی رہنما میاں اخلاق گڈو کورونا سے جاں بحق

لاہور: پی ٹی آئی کے رہنما و معروف سماجی شخصیت میاں اخلاق احمد گڈو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث انتقال کرگئے، وہ کچھ دنوں سے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں گزشتہ روز انتقال کرگئے۔
سابق خطیب مسجد داتا دربار، علامہ مقصود احمد قادری نے منٹ اسٹاپ داروغے والا میں ان کی نماز جنازہ پڑھائی جس میں سیاسی و سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔