مقبول امریکی اینی میٹڈ سیریز میں پی ایس ایل کے چرچے!

نیویارک: پی ایس ایل کے چرچے مقبول امریکی اینی میٹڈ سیریز میں ہونے لگے، ’Family Guy‘ ٹی وی سیریز کے نئے سیزن میں پاکستان سپر لیگ کی دھوم، کرداروں کے درمیان دلچسپ نوک جھونک دیکھنے میں آئی۔
سیریز میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے فینز آپس میں اُلجھ پڑے اور کرکٹ کے لیے پاکستانیوں کے جنون کا تذکرہ چِھڑ گیا۔
اینی میٹڈ ٹی وی سیریز ’Family Guy‘ کے Season 19 کا آغاز پاکستانیوں کے لیے ایک سرپرائز سے ہوا جہاں پی ایس ایل اور کرکٹ کے لیے پاکستانیوں کے جنون کا تذکرہ چھڑ گیا۔


قلندرز کے فینز بولے کہ لاہوریوں سے اچھی کرکٹ کوئی نہیں کھیلتا، دوسروں میں دم نہیں، لاہور کی ٹیم کو سپورٹ نہیں کررہے تو یہاں سے چلتے نظر آئیے۔
لاہور قلندرز کے فینز کا جوش دیکھ کر کراچی کنگز کے سپورٹر نے جھٹ ٹیم کی ٹی شرٹ پر جیکٹ پہنتے ہوئے تبصرہ کیا، کراچی کنگز کا سپورٹر ہوں لیکن مجھے مرنے کا کوئی شوق نہیں!

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔