پی ایس ایل 11 کا کل سے آغاز، کپتانوں کی مشترکہ پریس کانفرنس

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے آغاز میں صرف ایک دن باقی رہ گیا ہے۔ کل سے یہ رنگا رنگ کرکٹ مقابلوں کا میلہ شروع ہوجائے گا۔
ایونٹ کے آغاز سے قبل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں تمام ٹیموں کے کپتانوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔
حیدرآباد کنگزمین کے کپتان مارنس لبوشین کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی تمام کھلاڑی ایک دوسرے سے جلد گھل مل جائیں اور ایک مضبوط ٹیم بن کر کھیلیں۔
راولپنڈیز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ یہ ایک اچھا ٹورنامنٹ ہوگا اور سب کی کوشش ہوگی کہ اچھا کھیل پیش کریں۔
ملتان سلطانز کے کپتان ایشٹن ٹرنر نے کہا کہ پاکستان آکر اچھا لگ رہا ہے، کوشش کریں گے کہ اچھا کھیل پیش کریں۔ ملتان ایک اچھی ٹیم ہے، تمام کھلاڑی اچھے ہیں۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 2026 کا افتتاحی میچ کل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگزمین کے درمیان کھیلا جائے گا۔
خیال رہے کہ اس ٹورنامنٹ کے بائیس بائیس میچوں کی میزبانی کراچی اور لاہور کریں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔