دفاعی پیداوارمیں خود انحصاری پر فخر ہے، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ
اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہمیں دفاعی پیداوار میں خود انحصاری کے لیے حاصل کیے گئے سنگ میل پر فخر ہے جب کہ دفاعی پیداوار میں خود انحصاری کسی بھی ملک کی پہچان ہوتی ہے۔
آئی ایس پی ار کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کی مختلف تنصیبات کا دورہ کیا، آرمی چیف نے ایچ آئی ٹی کو جدید دفاعی پیداواری صنعت میں تبدیل کرنے کے عزم کو سراہا اور اس کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا،آرمی چیف نے ٹینکوں اور گاڑیوں کے حفاظتی نظام میں خود انحصاری کی کوششوں کی تعریف کی۔
جنرل قمر جاوید باجوہ آرٹلری گن بیرل دیکھی اور ٹینکوں کے حفاظتی نظام اورریموٹ ہتھیاروں کے نظام کا مشاہدہ کیا،آرمی چیف نے ایچ آئی ٹی کی مختلف تنصیبات کا دورہ کیا،آرمی چیف کو ایچ آئی ٹی میں جاری منصوبوں کی پیشرفت اورحالیہ ترقیاتی اقدامات پر بریفنگ بھی دی گئی۔
شیئر