دُنیا بھر میں فلسطینیوں کے حق اور اسرائیل کی مخالفت میں مظاہرے!

سان تیاگو: فلسطینیوں کے حق اور اسرائیل کی مخالفت میں دنیا بھر میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، عرب ممالک سے لے کر شمالی اور جنوبی امریکا میں بڑی احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔
اسرائیلی جارحیت، سفاکیت اور درندگی کے خلاف دنیا بھر سے درد ِ دل رکھنے والے سڑکوں پر نکلے آئے، عرب ریاستوں کے بڑے شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں۔ لبنان کے شہر بیروت میں ہزاروں افراد نے فلسطین سے اظہار ِ یکجہتی کے لیے ریلی نکالی۔ شرکا کا کہنا تھا کہ وہ دنیا کو بتادینا چاہتے ہیں کہ فلسطینی تنہا نہیں۔

SAMAA - Today's outlook: Protests against Israel, markets to close at 8pm
کویت سٹی میں بھی فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا، مظاہروں میں شریک افراد نے فلسطینی پرچم اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ شرکا نے اسرائیل کو معصوم بچوں کا قاتل قرار دے دیا۔

In pictures: Pakistanis rally in major cities against Israeli attacks on Gaza - Pakistan - DAWN.COM
امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں اسرائیلی قونصلیٹ کے باہر مظاہرہ ہوا، سیکڑوں افراد نے اسرائیلی جارحیت، درندگی اور سفاکیت کے خلاف نعرے لگائے۔ لاطینی امریکا کے ملک چلی میں بھی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا، دارالحکومت سان تیاگو میں سیکڑوں افراد نے کار ریلی نکالی، مظاہرین نے قابض اسرائیلی فوج سے فلسطینیوں پر مظالم بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔