تجاوزات کیخلاف کارروائی، گلشن مصطفیٰ کالونی کے مکینوں کا احتجاج، سڑک بلاک!
کراچی: تھانہ جوہر آباد کی حدود بلاک 15 فیڈرل بی ایریا کی کچی آبادی گلشن مصطفیٰ کالونی کو مسمار کرنے کے خلاف علاقہ مکین سراپا احتجاج ہیں۔
مکینوں نے راشد منہاس روڈ کو بلاک کردیا، گلشن سے سہراب گوٹھ جانے والا ٹریفک معطل ہوگئی، انتظامیہ مذاکرات کے لیے کوشاں ہے۔
اطلاعات کے مطابق سڑک پر بڑی تعداد میں علاقہ مکین جمع ہوکر احتجاج کررہے ہیں، ان میں خواتین، جوان، بوڑھے، بچے سب شامل ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کارروائی پلاٹ نمبر ایس ٹی 14 بلاک 15 پر عدالتی حکم پر کی جارہی ہے۔
گزشتہ روز اینٹی انکروچمنٹ نے مذکورہ پلاٹ پر کارروائی کے دوران پلاٹ کے کچھ حصے پر بنی دُکانیں اور گھر مسمار کیا تھا۔
آج دوبارہ تجاوزات کے خلاف اینٹی انکروچمنٹ کی ٹیم کارروائی کے لیے پہنچی تو علاقہ مکین بڑی تعداد میں جمع ہوگئے اور احتجاج شروع کردیا۔