وزیراعظم کا جناح ہاؤس پر حملہ آور دہشتگردوں کو گرفتار کرنے کا حکم

اسلام آباد: پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے جناح ہاؤس لاہور پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کو 72 گھنٹوں میں گرفتار کرنے کی ہدایت کردی۔
لاہور میں سیف سٹی اتھارٹی کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی، دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی، قانون آہنی ہاتھوں سے ان لوگوں کو اپنی گرفت میں لے گا۔
انہوں نے کہا کہ جناح ہائوس لاہور پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کو 72 گھنٹے کے اندر گرفتار کیا جائے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔